9 مارچ 2014 - 20:30
یوم شہدا، جارحیت کے مقابلے میں ایثار و استقامت کا دن

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے یوم شہدا کو عزت و سربلندی اور جارحیت کے مقابلے میں ایثار و استقامت کا دن قرار دیا۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے یوم شہدا کو عزت و سربلندی اور جارحیت کے مقابلے میں ایثار و استقامت کا دن قرار دیا اور کہا کہ شہید کا کسی سیاسی گروہ سے تعلق نہیں ہے۔ صدر مملکت نے آج یوم شہدا کی مناسبت سے شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات میں کہا کہ یوم شہدا کے معنی عزت و سربلندی کے ہیں اور یہ صرف شہدا کے اہل خانہ ہی کے لئے نہيں بلکہ پوری قوم اور تاریخ کی عزت و سربلندی کے معنی میں ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں شہدا کی راہ پر گامزن رہتے ہوئے ان کی قربانیوں کی قدر کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ملت ایران آج طرح طرح کی مشکلات میں گرفتار ہے لیکن وہ اپنے ذاتی مفادات پر انقلاب کو ترجیح دے کر ان مشکلات پر قابوپالے گي۔ صدر ایران جناب حسن روحانی نے کہا کہ دشمن، انقلاب کے ابتدائي دنوں میں شاید یہ فکر کرتا رہا ہوکہ ایران، ایک کمزور ملک ہے لیکن آج ساری دنیا پر واضح ہوچکا ہے کہ ایران، علاقے میں سب سے زیادہ طاقتور اور سب سے بڑا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، شہدا کے اہل خانہ کی خدمت گذاری کے لئے کوئي دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گي۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲